ڈاکٹر عامر لیاقت کے بعد پی ٹی آئی کےمزید دوارکان قومی اسمبلی مستعفیٰ ہونے کو تیار

اسلام آباد( ویب نیوز) پا کستان تحریک انصاف میں استعفوں کا سلسلہ شروع ہو گیا پی ٹی آئی کے استعفیٰ دینے والے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے بعد پا رٹی کے مزید دو اراکین پا رلیمنٹ اپنی نشستوں سے مستعفیٰ ہونے کو تیار ہو گئے ڈاکٹر عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ ٹوئیٹر سے ٹویٹ کیا ہے کہ کراچی سے منتخب رکن اسمبلی جنھوں نے اپنی محنت اور عمران خان کی محبت میں بلاول بھٹو زرداری کو شکست دی انہوں نے بھی قومی اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ  انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخواسے قومی اسمبلی کے ایک رکن استعفیٰ آج یاکل ارسال کر دینگے نام نہیں بتا سکتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں