ڈرون کیمرہ بنا مگر مچھ کا شکار

آسٹریلیا(نیوز ویب )جانوروں کی فوٹو گرافی  بہت سے منچلوں  کا پسندیدہ شوق ہے۔  اس شوق کو پورا  کرنے  کے سلسلے میں دنیا میں بہت سے غیر متوقع واقعات رونما ہوتے ہیں ۔اس بار مگر مچھ نے ڈرون کیمرہ ہی نگل لیا۔یہ غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب آسٹریلوی براڈکاسٹنگ کارپوریشن شمالی علاقہ کے مگرمچھ کے شکار پر پابندی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک ڈاکومنٹری فلم بنا رہے تھے۔کارپوریشن کے فوٹوگرافر ڈینی ہورسٹ نے بتایا کہ مگرمچھ نے پانی سے چھلانگ لگائی اور ڈرون کو پکڑ کر پانی کے اندر کھینچ لیا۔ جس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔فوٹوگرافر کا کہنا تھا کہ باقی تمام مگر مچھ ڈرون سے خوفزدہ تھے لیکن ایک نے اس پر حملہ کر دیا۔اس نے مزید کہا کہ میں نے اپنے کنسول کی طرف دیکھا جس سے معلوم ہوا کہ اسکرین بغیر سگنل کے تھی اور بغیر کسی رابطے کے تھی۔ تب مجھے احساس ہوا کہ  ڈرون ختم ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں