ڈرگ ڈیلرز کے خلاف ایکشن، اے ایس آئ اسلم فاروقی شہید

راولپنڈی(نیوزٹویو) گزشہ روز مریڑ حسن کے قریب تھانہ سول لائن کے علاقہ میں ڈرگ ڈیلرز کے خلاف ایکشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئ اسلم فاروقی شہید ہوگئے۔جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈرگ ڈیلر ماجد ہلاک ہوا۔ شہید اے ایس آئ اسلم فاروقی کی عمر 28 سال تھی۔ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے کے جہاد  میں راولپنڈی پولیس کا ایک اور سپوت فرض کی راہ میں قربان ہو گیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ راولپنڈی پولیس کے 113 شہداء فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کر چکے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں