ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث پنجاب حکومت کی جانب سے فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور( نیوزڈیسک ) ڈینگی کے مریضوں کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ذرائع کے مطابق سیکریٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں کے لیے  ایکسپو سینٹر  میں  340 بیڈز  پر مشتمل فیلڈ اسپتال جلد قائم کیا جائےگا۔ اس سلسلے میں سیکریٹری صحت کی جانب سے ایکسپو سینٹر میں انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیاہے۔واضح رہےکہ ملک  بھر میں میں ڈینگی بخار کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے۔اس سے قبل ڈینگی کیسز میں اضافے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت یاسمین راشد بھی خبردار کرچکی ہیں۔جس پر انکا کہنا  تھا کہ  صوبے میں ڈینگی کے سب سے زیادہ خطرات لاہور میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں