ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد (نیوزٹویو)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نئی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے۔  ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔انہوں نے گزشتہ روز کہا تھا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری میں وزیراعظم اتھارٹی ہیں۔ تقرری کیلئے قانونی طریقہ کار اختیار کیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں