ڈی جی نیب ظاہر شاہ نئے ڈپٹی چئیرمین نیب تعینات

اسلام آباد(نیوزٹویو) ڈی جی نیب ظاہر شاہ کو ڈپٹی چئیرمین نیب تعینات کردیا گیاہے۔ صدرمملکت نے ظاہر شاہ کی ڈپٹی چئیرمین تعیناتی کی حتمی منظوری دے دی ہے۔نیب نے ظاہر شاہ کی بطور ڈپٹی چئیرمین تعیناتی کے لیے سمری وزرات قانون کو بھجوائی تھی۔وزارت قانون و انصاف کل ظاہر شاہ کی بطور ڈپٹی چئیرمین نیب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کریگی۔ ظاہرشاہ بطور ڈی جی آپریشن نیب ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھے۔واضح رہے کہ ڈپٹی چئیرمین کی سیٹ 4 اکتوبر کو حسین اصغر کے استعفی کے باعث خالی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں