کالعدم تحریک طالبان پاکستان ہتھیارڈالے تو انہیں معاف کردیں گے،عمران خان

اسلام آباد (نیوز ٹو یو) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ہتھیارڈالے تو انہیں معاف کردیں  گے۔ انہیں غیر مسلح کرنے کے لیے مذاکرات ہوئے ہیں۔ افغان طالبان مصالحت کار ہیں۔وزیراعظم عمرا ن خا ن نے ترک ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے گروپس کے ساتھ افغانستان میں مذاکرات ہورہے ہیں۔ مذاکرات میں افغان طالبان ثالث کا کردار اداکررہےہیں۔کالعدم ٹی ٹی پی کے بعض لوگ امن مذاکرات کےلیے رضامندہیں۔ وہ ہتھیار ڈال دیں تو انہیں معاف کردیں گے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ کہا کہ افغانستان کے مسئلےکا حل فوجی نہیں بلکہ کسی بھی مسئلے کا حل طاقت کی بجائے مذاکرات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں