اسلام آباد(نیوزٹویو)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے مزید ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کردیے ہیں۔17 اکتوبر سے شروع ہونے والے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام میچز اب مزید شائقین اسٹیڈیم میں آکر دیکھ سکیں گے۔ابتدا میں آئی سی سی نے صرف ٪70 تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔جس کی وجہ سے کم ٹکٹیں فروخت کی گئی تھیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میچز کے دوران میچ وینیوز پر کوویڈ پروٹوکولز پر عمل درآمد کو سختی سے یقینی بنایا جائےگا وزٹ کریں www.t20worldcup.com/tickets آن لائن ٹکٹ کی وصولی کیلئے