کورونا ایس او پیز میں نرمی کر نے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نیوزٹویو) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز میں نرمی کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ کاروباری سرگرمیاں رات دس بجے  تک کھولی رہیں گی۔ جبکہ ان ڈور شادی کی تقریبات پر لگی پابندی کوبھی ختم کر دیا گیا۔ ان ڈور شادی کی تقریبات  میں  200 جبکہ آوٹ ڈور400 افراد کی  شرکت کی اجازت ہوگی۔ ہوٹلز پر ان ڈور آوٹ ڈور کھانے کی اجازت50فیصد گیدرنگ کے ساتھ رات 12 تک دے دی گئی۔پبلک پارکس، جم ،تفریحی مقامات بھی ماسک کے ساتھ ایس او پیز کے تحت کھول دیئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کی مطابق پرائیویٹ اداروں میں بھی حاضری سو فیصد رکھنے کاحکم جاری کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں