کویت ائر لا ئن پر پابندی کی دھمکی،کویت نے پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی

اسلام آباد(نیوزٹویو) پا کستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کویت ائر لا ئینزپر پا بندی لگانے کی دھمکی کام کر گئی کویت سول ایوی ایشن نے پی آئی اے پر سے کویت آپریشن کے حوالے سے لگائی گئی پا بندی ہٹا لی ہے جس کے بعد پی آئی اے نے کویت آپریشن کا دوبارہ آغاز کردیا ہےپاکستانی جہازوں اور پائلٹس پر کویت نے خود ساختہ پابندی لگا رکھی تھی پابندی کے باعث قومی ائیرلائن کویت نہیں جا سکتی تھی جبکہ کویتی ائیرلائن آزادانہ پاکستان پرواز کررہی تھی پی آئی اے کی جانب سے معاملہ پہلے سفارتی سطحوں پر اٹھایا گیا مگر اجازت نہ ملی پی ائی اے کے استحصالی رویہ کی نشاندہی ہر وزیر ہوابازی نے کویت ائیرلائن کو بھی روکنے کی حکم صادر کیاحکومت پاکستان اور سول ایوایشن کے دباو پر قومی ائیرلائن کو بھی کویت آپریشن کی اجازت مل گئی پی آئی اے اپنے آپریشن کا آغاز ہفتہ وار دو پروازوں سےکررہا ہے سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کا وزیر ہوابازی، سیکٹری ایوایشن اور سول ایوایشن حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ وزارت خارجہ، کویت میں پاکستانی سفیر اور پاکستان میں کویتی سفیر کی خصوصی کاوشوں سے آپریشن ترتیب دینے میں مدد ملی اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے پوری جانفشانی سے پاکستانیوں کی مدد اور خدمت میں مشغول رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں