گلگت بلتستان مارخورز کرکٹ ٹیم کوپی ایس ایل میں شامل کیا جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (نیوزٹویو)گلگت بلتستان کی کرکٹ ٹیم کو پی ایس ایل میں شامل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔ درخواست کے موقف میں لکھا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کی کرکٹ ٹیم کو پی ایس ایل میں شامل کرانے کیلئے عدالت ازخود نوٹس لے۔ گلگت بلتستان پاکستان کے ہر فورم میں صف اول پر ہے لیکن پی ایس ایل میں شامل کیوں نہیں۔ درخواست میں لکھا گیا گلگت بلتستان مارخورز کرکٹ ٹیم کو پاکستان سپر لیگ میں شامل کیا جائے۔درخواست رشید عالم فاروقی نے پی ٹی آئی کے رہنماء مطلوب حکیم کے ہمراہ سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔ درخواست میں واضح کیا گیا گلگت بلتستان کی عوام نے ہمیشہ کم سہولیات کے باوجود پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ملک کے دیگر علاقوں کی طرح گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ گلگت بلتستان کی عوام پاکستان کے شہری ہیں اور انہیں پی ایس ایل سے محروم رکھنا ناانصافی ہے۔ عدالت پاکستان کرکٹ بورڈ کو گلگت بلتستان کرکٹ ٹیم کو پی ایس ایل میں شامل کرنے کے احکامات دے۔ واضع رہے چیف جسٹس گلزار احمد نے دورے گلگت کے دوران گلگت بلتستان کی کرکٹ ٹیم کو پی ایس ایل میں شامل کرنے کا عندیہ دیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں