گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی،2دن باقی ہیں،ترجمان ایف بی آر

 اسلام آباد(نیوزٹویو)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے ترجمان اسد طاہرجپہ نے ٹیکس دہندگان سے کہا ہے کہ سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے آ خری 2 دن باقی ہیں مقررہ تاریخ 15 اکتوبر میں مزید توسیع نہیں ہو گی سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جلد ازجلد جمع کروالیں اسد طاہر جپہ نے کہا ایف بی آر کا آئرس آن لائن پورٹل 24 گھنٹے پوری روانی کے ساتھ چل رہا ہے ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آئی ٹی سسٹم کی استعداد کار میں بہتری لائی گئی ہے۔  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں