گیس بحران پر شیری رحمٰن انکوائری کا مطالبہ

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن نے گیس کے بحران پر انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سردیاں آنے سے پہلے ہی 15 گھنٹے کی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ کر لیاہے۔ایک بیان میں شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے صنعتیں اور چولہے بند ہو رہے ہیں۔اس سلسلے پر مزید بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ 3 برس میں گیس کی قیمتوں میں 350 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا۔شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ وقت پر ایل این جی کارگو کی خریداری حکومت کو 3 سال میں سمجھ نہیں آئی۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے موسمِ سرما میں گیس کی 15 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ صارفین کو 24 گھنٹے کے دوران صرف 9 گھنٹے گیس دستیاب ہوگی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ گیس دن میں 3 بار 3، 3 گھنٹوں میں دستیاب ہو گی۔ شیڈول کے مطابق ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں پریشر کے ساتھ گیس دی جائے گی جبکہ دیگر اوقاتِ کار میں گیس پریشر ڈاؤن کر دیا جائے گا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں