ہدف سے زائد ٹیکس جمع کرنے پر وزیراعظم عمران خان کی ایف بی آرکو مبارک باد

اسلام آباد (نیوزویب ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں محصولات کی مد میں ایک ہزار 395 ارب روپے حاصل کیےہیں ۔انہوں نے کہا کہ  گزشتہ برس کے مقابلے میں ایف بی آر کے ریونیو میں 38 فیصد اضافہ ہوا جس پر وہ قوم کو مبارک باد دیتے ہیں۔ ایف بی آر کی طرف سےجاری کردہ اعلامیے کے مطابق جولائی سے اگست تک ٹیکس وصولیوں کا ہدف ایک ہزار 211 ارب روپے تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیان جاری کیا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ ٹیکس وصولیوں میں 38.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پہلی سہ ماہی کی ٹیکس وصولیاں ظاہر کرتی ہیں کہ ایف بی آر 5 ہزار 829 ارب روپے کا ہدف با آ سانی پور ا کر لےگا۔ صرف ستمبرکے مہینے میں 31.2 فیصد اضافے سے 535 ارب کے محصولات اکٹھے ہوئےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں