سپریم کورٹ کا کرک مندرحملےمیں ملوث ملزمان سے ایک ماہ میں رقم وصول کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیوزٹویو) سپریم کورٹ نے کرک میں مندر جلا ئےجانے کے حملے میں ملوث ملزمان سے ایک ماہ میں رقم وصول کرنے کا حکم دے دیا ہے  عدالت نے حکم دیاہے کہ چیف سیکرٹری کے پی کےایک ماہ میں تین کروڑ تیس لاکھ روپے سے زائد رقم ہر ملزم میں برابر تقسیم کرکے وصول کریں بدھ کو سپریم کورٹ میں کرک مندر جلائے جانے کیخلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی کے پی کے حکومت نےملزمان سے رقم وصول کرنے پر اعتراض کیا ہے ایڈووکیٹ جنرل کے پی کےنے عدالت کو بٓتایا کہ ابھی ملزمان کیخلاف ٹرائل چل رہا ہےاگر ٹرائل کے بعد کوئی فرد بے گناہ پایا گیا تو اس سے وصول کی گئی رقم کا کیا ہوگا چیف جسٹس نے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل صاحب سوچ سمجھ کر بات کریں یہ عدالت کا حکم ہے ہندو رہنما رمیش کمارنے عدالت کو بتایاکہ مندر کا راستہ بند کر دیا گیا ہےکہا جا رہا ہے مقامی علما سے بات کریں چیف جسٹس نے کہا کہ علما آئیں گے تو ان سے بھی نمٹ لیں گے ملزم رحمت سلام خٹک نے عدالت سے کہا کہ میں بے گناہ ہوں میرا مندر کو نقصان پہنچانے والوں سے کوئی تعلق نہیں،ملزم رحمت سلام خٹک سو افراد کو بے گناہ پکڑا گیا ہےمیں تو مندر کو نقصان پہنچانے والوں کو روکتا رہا چیف جسٹس نے کہا کہ پیسے وصول ہو رہے ہیں تو اب آپ کو تکلیف ہو رہی ہےاس پر رحمت سلام خٹک نے کہا کہ میرے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں یہ عدالت کا حکم ہے ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے نے عدالت کو بتایا کہ مندر کی بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے جس پرچیف جسٹس نے کہا کہ اقلیتی برادری جتنا چاہے اپنی جگہ پر عبادت گاہ کو توسیع دے سکتی ہےلوگ زمین دیں اور پھر اگر ہندو برادری چاہتی ہے کہ پورے کرک میں مندر بنانا ہے تو بنا سکتے ہیں ہندو کمیونٹی نے مقامی افراد کیساتھ معاہدہ کر لیا پھر ملزمان کی ضمانت ہوگی ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے نے بتایا مندر کی بحالی پر تین کروڑ تیس لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ آیا ہےچیف جسٹس نے کہا کہ جب سب ملزمان پر تین کروڑ تیس لاکھ روپے برابر تقسیم ہونگے تو سب کا دماغ ٹھکانے آجائے گا،ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے بتایا کہ دو2دسمبر کو ہندو کمیونٹی نے دو جائیدادیں خریدیں ہندو کمیونٹی نے مقامی افراد کیساتھ معاہدہ کیا کہ خریدی گئی جائیدادوں پر مندر تعمیر نہیں ہوگامعاہدے کی خلاف ورزی پر مقامی افراد اشتعال میں آئے بعدازاں کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں