خان صاحب ہم آپ کو کچھ نہیں سمجھتے،ہمیں آپ سے کو ئی خطرہ نہیں،مولانا فضل الرحمن

لسبیلہ (نیوزٹویو) جمعیت علمائے اسلام ف اورپاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم پر واضح کیا ہے کہ خان صاحب،ہم آپ کو کچھ نہیں سمجھتے ہمیں آپ سے کوئی خطرہ نہیں ہے ان کی شکلیں دیکھو اور ریاست مدینہ کی باتیں دیکھو۔ لسبیلہ میں جے یو آئی ف کے کنونشن میں حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم جب حق کی بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں آپ کا سیاست میں کیا کام ہے، عمران خان کبھی کہتے ہیں پاکستان میں چین جیسا نظام لے کر آئیں گے۔ کبھی کہتے ہیں ایران جیسا انقلاب ہونا چاہیے تو کبھی ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں۔ ان کی شکلیں دیکھو اور ریاست مدینہ کی باتیں دیکھو۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ہمیں معلوم ہے آپ آئین کے ساتھ کس طرح مذاق کررہے ہو، پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا، ملکی معشیت تباہ ہے خارجہ پالیسی کی بات ہی نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں مرغیاں پالو، انڈے بیچو، کہتے ہیں مجھے نکالا میں خطرناک بن جاؤں گا، ہمیں آپ سے کوئی خاطرہ نہیں، ہم نے آپ کو پہلے بھی کچھ نہیں سمجھا، اب بھی کچھ نہیں سمجھتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں