راولپنڈی پولیس نے جائدادکی خاطرباپ پرتشددکرنےوالےناحلف بیٹےکوگرفتارکرلیا

 راولپنڈی (نیوزٹویو) صادق آباد پولیس نےبزرگ والد پر تشددکرنے اورجان سے مارنے دھمکیاں دینے والا ناخلف بیٹا گرفتار کر لیا بزرگ شہری نے راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں پولیس کودرخواست دی تھی کہ میرے بیٹے علی اصغر نے جائیداد اپنے نام کروانے لے لیے مجھ پر تشدد کیا اورجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں بزرگ شہری کی درخواست پر صادق آباد پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ناحلف بیٹے کو گرفتارکرلیا ہے ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا کہنا ہے کہ رشتوں کا تقدس پامال کرنے اور والد پر بہیمانہ تشدد کرنے والے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے سخت سزا دلوائی جائے گی والدین جیسی عظیم ہستی پر تشدد ناقابل تصور اور افسوس ناک امر ہے ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں