سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی

اسلام آباد(نیوزٹویو) سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی کیخلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے دائر کی ہے  جس میں موقف اپنایا گیا کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے، آرٹیکل 184/3 کے اختیار کے تحت سپریم کورٹ بطور ٹرائل کورٹ امور انجام نہیں دے سکتی، آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہیں ملتا، عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہ ملنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔ اپیل کے حق کے بغیر تاحیات نا اہلی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے

اپیل کے حق کے بغیر تاحیات نا اہلی متعلقہ حلقہ کے ووٹرز کی بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلوں میں آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق کے پیرامیٹرز طے کیےآئینی درخواست کا فیصلہ سابق وزیراعظم اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی کے حوالے سے ان کے سیاسی مستقبل کا تعین بھی کریگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں