شاندار افتتاحی تقریب سےساتویں پاکستان سپر لیگ کا آغاز ہو گیا

کراچی (نیوزٹویو)کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ساتویں پا کستان سپر لیگ(پی ایس ایل) ایڈیشن کی رنگا رنگ شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام نشر کیا گیا جس میں انہوں نے پی ایس ایل 7 کا باقاعدہ آغاز کیاتقریب میں معروف گلوکارعاطف اسلم اورگلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے فن کا جادو جگایا اور آخر میں آتش بازی کا شاندارمظاہرہ کیا گیا پاکستان سپر لیگ کا میلہ 27فروری تک جاری رہے گا تفصیلات کے مطابق ساتویں پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)  کی رنگ رنگ تقریب سے کراچی کا نیشنل سٹیڈیم ایل ای ڈی لائٹس سے جگمگا اٹھا جبکہ قومی ترانے کے بعد شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا،عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ گاکر شائقین کو محظوظ کیا، دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور میزبان کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔نیشنل سٹیڈیم کراچی کا انتظام پاک فوج کے سپرد ہے جبکہ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے ون ڈے اور ٹی 20 کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر آنے والے بابر اعظم کراچی کنگز کی قیادت کریں گے جبکہ ان کے ساتھی اوپنر اور کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے محمد رضوان ملتان سلطانز کو لیڈ کریں گے۔کرکٹ میلے کا دوسرا میچ کل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جائے گا۔ زلمی کے کپتان وہاب ریاض کورونا کی وجہ سے پہلے میچ سے باہر ہوچکے ہیں اور ان کی جگہ شعیب ملک قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد کے ذمہ ہے۔

این سی او سی کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق کورونا ایس او پیز کے تحت کراچی نیشنل سٹیڈیم میں 25 ہزار تماشائیوں کو آنے کی اجازت دی گئی ہے، لاہور میں اگلے مرحلے کے لئے تماشائیوں تعداد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔نیشنل سٹیڈیم میں داخلے کے وقت ماسک پہننا لازمی ہوگا، آتشیں اسلحہ، کھلونا بندوقیں، دھماکہ خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس ممنوع ہو گا، بینر، پوسٹر پر مذہبی یا فحش جملوں کی بھی ممانعت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں