عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کو سیاسی مقاصدکے لیےاستعمال کیا،مریم نواز

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے فنڈنگ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف پر الزام عائد کیا عمران خان نے شوکت خانم خیراتی ہسپتال کواپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا –

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے ٹویٹر پرکہا ہے کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کے نام پر مانگے گئے پیسے پارٹی فنڈ میں جاتے رہے۔اورپھرپارٹی فنڈ کے پیسے ذاتی اکاؤنٹ میں جاتے رہے اور عوام کے پیسے پی ٹی آئی کی جیبوں میں جاتے رہے۔ یہ اخلاقی، مذہبی اور قانونی طور پر انتہائی گھناؤنے جرائم ہیں جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ ہسپتال کے عطیہ دہندگان کو علم نہیں کہ ان کے پیسے پی ٹٰ آئی کو بھجوا دئیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں