لاہور اور راولپنڈی کےتمام سکولوں کی پہلی تا چھٹی جماعت کے بچوں کی 50فیصدحاضری میں 2ہفتوں کی توسیع

لاہور(نیوزٹویو) کورونا کے دن بدن بڑھتے ہو ئے پھیلاؤ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے پہلی سے چھٹی جماعت تک کے اسکولوں میں بچوں کی 50 فیصد حاضری میں دو ہفتوں کی توسیع کردی ہے۔ صوبائی حکومت کے فیصلے کا اطلاق لاہوراورراولپنڈی کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں پر ہو گا۔ صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے اس ضمن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر بتایا ہے کہ اب چھٹی جماعت تک کے بچے 15 فروری تک 50 فیصد حاضری کے تحت اسکول آئیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اس حکمنامے کا اطلاق 31 جنوری تک پرائمری اسکولوں میں ہونا تھا۔عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر 50 فیصد حاضری کی تاریخ میں دو ہفتوں کی توسیع کی گئی ہے۔ ڈاکٹر مراد راس نے واضح کیا ہے کہ ساتویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کے بچے 100 فیصد حاضری کے تحت ہی اسکولوں میں آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں