وزیراعظم عمران خان کا کینڈین وزیراعظم کے اسلاموفوبیا کے خلاف بیان کا خیر مقدم

اسلام آباد(نیوزٹویو)وزیراعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا کے خلاف کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو کے بیان کا خیرمقدم کیا ہےاور دنیا کو دعوت دی ہے کہ آئیے مل کر اس آفت کا خاتمہ کریں۔ وزیراعظم نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جسٹن ٹروڈو کے اسلاموفوبیا پرمذمتی بیان کاخیرمقدم کرتا ہوں ، کینیڈین وزیراعظم کا اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کےخاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہو گا، جسٹن ٹروڈو کا بروقت اقدام اس مطالبے کی حمایت ہے جو میں دہراتا رہا ہوں۔ انکی اس بروقت ترغیب میں اس دعوت کی بازگشت ہےجو میں ایک عرصےسے(دنیا کو) دےرہا ہوں۔آئیے باہم ملکر اس آفت کےخاتمے کا سامان کریں

وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کیا اور کہا کہ وزیراعظم کے اسلامو فوبیا کیخلاف آواز اٹھانے کے اثرات آنا شروع ہو گئے، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈونےبھی اس کی مذمت کی ہے اور اسلامو فوبیا کےسدباب کیلئےخصوصی نمائندہ مقررکرنےکافیصلہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں