وزیراعظم کاکراچی میں ایم کیوایم کارکنوں پر تشددکانوٹس،چیف سیکرٹری سندھ سے رپورٹ طلب

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں پر تشدد کا نوٹس لے لیا ہے وزیراعظم نے  سندھ کے چیف سیکرٹری، محکمہ داخلہ اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کا ایم کیو ایم کے پرامن مظاہرے پر تشدد کا نوٹس لے لیا ہے، واقعے پر سندھ حکام سے رپورٹ طلب کی ہے، رپورٹ ملنے کے بعد ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ایم کیوایم کےرہنماؤں سےٹیلیفونک رابطہ کر کے کراچی میں پرامن مظاہرین پرپولیس کےنارواتشددکی شدیدمذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کولاٹھیوں اورشیلنگ سےمنتشرکرناجمہوری حق کی نفی ہے۔ ایم کیو ایم کی خواتین پرپولیس تشددکی جس قدرمذمت کی جائےکم ہے، آئےروزجمہوریت کادرس دینےوالوں کااصل چہرہ سب نےٹی وی اسکرینزپردیکھا۔ وزیر خارجہ نے ایم کیوایم کےکارکن کی شہادت پراظہارتعزیت بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں