‘ٹرافی اِدھر رکھ’ اسلام آباد یونائیٹڈ کا آفیشل اینتھم ریلیز

اسلام آباد(ویب نیوز)پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کا آفیشل اینتھم ریلیز کردیا گیا ہے۔ٹرافی اِدھر رکھ‘ کے نام سے جاری کیے گئے اینتھم میں نوجوان فنکاروں نے پرفارم کیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل اینتھم میں ٹیم کے کھلاڑی حسن علی، شاداب خان، فہیم اشرف اور آصف علی بھرپور ایکشن میں نظر آئے۔اینتھم کو معروف ’سوچ دی بینڈ‘ نے گایا ہے جس میں نوجوان گلوکار طلحہٰ انجم نمایاں نظر آئے۔یہ اینتھم کچھ دیر پہلے ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا گیا ہے جس پر اب تک ہزاروں ویوز آچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں