پولی کلینک ہسپتال کے عملےمیں کوروناکی شرح میں اضافہ،اوپی ڈی بند کر دی گئی

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  کے پہلے سرکاری ہسپتال پولی کلینک کے عملے میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے باعث او پی ڈی کو بند کر دیا گیا ہے۔ تاہم باقی شعبے معمول کے مطابق کھلے رہیں اور بیماری سے محفوظ ڈاکٹرز اور دیگر عملہ اپنے معمول کے فرائض سرانجام دیتا رہے گااس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پولی کلینک کے ملازمین میں کورونا کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ اورہسپتال اسٹاف میں مسلسل کورونا کے پھیلاؤ کے باعث اسپتال کی او پی ڈی 28 سے 31 جنوری تک بند رہے گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق تمام ڈاکٹرز اور عملہ معمول کے مطابق فرائض سر انجام دے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں