پی ایس ایل 7،پہلا میچ،ملتان سلطان کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کو فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی (نیوزٹویو) پاکستان سپر لیگ 7 کے پہلے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ نئی پچ ہے اس کو آزمانہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیوڈ ویلی، عمران طاہر، ٹم ڈیوڈ بطور بین الاقوامی کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں۔ بابراعظم نے کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت پہلے بولنگ کرتے، انہوں نے بتایا کہ محمد نبی، کلارک اور گریگری بطور بین الاقوامی کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہیں جب کہ 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ کراچی میں پی ایس ایل کے 15اورلاہور میں 19 میچز کھیلے جائیں گے۔ فروری سے 27 فروری تک فائنل سمیت دیگر میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔ 27 جنوری سے 7 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچز کھیلےجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں