پی ایس ایل7،اسلام آباد یو نائیٹڈ کی پشاور زلمی کو 9وکٹوں سے شکست

کراچی (نیوزٹویو) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کوانتہا ئی آسانی کے ساتھ 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملنے والے ہدف کو 16 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ میچ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ میچ میں پشاور زلمی کا کوئی بھی باؤلر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے واحد بلے باز رن آؤٹ ہوئے۔واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے آج ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلا ہے جس کی قیادت نوجوان اسپنر شاداب خان کر رہے ہیں جب کہ پشاور زلمی آج اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہے جس کی قیادت کورونا سے صحتیاب ہونے والے وہاب ریاض کر رہے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ٹام کوہلر اور یاسر خان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ٹام کوہلر کوئی رن بنائے بغیر ہی صفر پر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد حیدر علی آئے اور یاسر خان کے ساتھ مل کر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا مگر 26 کے مجموعی اسکور پر یاسر خان بھی 14 رنز بنا کر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔نئے آنے والے بیٹسمین حسین طلعت بھی صرف 2 رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے۔ حیدر علی 15 رنز بنانے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا شکار بنے۔

شعیب ملک نے شرفانے ردرفورڈ کے ساتھ مل کر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا لیکن وہ بھی 25 رنز پر محمد وسیم کے بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ بین کٹنگ 26 رنز بنا کر حسن علی کی بال پر بولڈ ہوئے۔شرفانے ردرفورڈ نے سب اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنے پہلے ہی میچ میں سنسنی خیز کامیابی حاصل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں