پی ڈی ایم مارچ کو کامیاب بنانے کے لیےنواز شریف کی مریم نواز کو عوامی رابطوں کی ہدایت

اسلام آباد(نیوزٹویو) پا کستان مسلم لیگ ن کے قا ئد نواز شریف نے مریم نواز کو عوامی رابطہ مہم چلانے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں عوام سے رابطوں کا مقصد  پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مارچ میں لانگ مارچ سے قبل حکومت پر دباو ڈالنا ہے اور یہ دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے۔ جبکہ مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے بھی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کی حکومت پر مزید دباؤ بڑھانے کے لیے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لانگ مارچ سے پہلے عوام کو متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اورمسلم لیگ ن میں اس کا ٹاسک مریم نواز کو سونپا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اور ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی مشاورت سے مریم نوازایک بار پھر متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پارٹی قائد نواز شریف نےاسی حوالے سے  مریم نواز کو عوامی رابطوں کے لیے ہدایت جاری کر دیں ہے۔ فروری کے دوسرے ہفتے سے مریم نواز سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گی۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دورے کریں گی جہاں جلسوں اور جلوسوں کے علاوہ مریم نواز ورکرز کنونشنز کی سربراہی بھی کریں گی۔ پارٹی قائدین کو ن لیگ کی نائب صدر کی سیاسی سرگرمیوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ دوروں کے لیے ڈویژنل اور ضلعی صدور کو خصوصی ہدایات دے دی گئیں ہیں جبکہ مریم کی گرفتاری کے خدشات پر پارٹی کو پلان بی تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں