کراچی میں سردی کی شدت میں مزید کمی کا امکان، محکمہ موسمیات

کراچی(ویب نیوز) محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ آئندہ 2 روز میں کم سے کم درجہ حرارت  15سے 18ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور  دن کادرجہ حرارت 26 سے28 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں  مطلع صاف، رات سرد اور صبح میں ہلکی دھند کا امکان  ہے جب کہ دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ شہر میں صبح میں ہوا میں نمی کا تناسب 85  سے 95 اور شام میں 55 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں