کورونا کا پھیلاؤ،وفاقی دارالحکومت کے مزید 14تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ،کل تعداد151ہوگئی

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مزید تعلیمی اداروں کے طلبااور سٹاف میں کورونا کی تشخیص ہو ئی ہے جس کے بعد کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے باعث مزید14 تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہےاس ضمن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او)ڈاکٹر زعیم ضیا نے انتظامیہ کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر زعیم قادری نے کہاہے کہ کل تک 14 تعلیمی ادارے سیل کر دیئے جائیں گے ، مجموعی طور پر 151 تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان کاکہناتھا کہ کورونا کی پانچویں لہر میں 137 تعلیمی اداروں کو پہلے سیل کیا جاچکا ہے،ڈاکٹر زعیم ضیا نے کہاکہ 137 تعلیمی اداروں میں چند واپس کھل چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں