کوورنا کی تباہ کاریاں جاری،مزید 29افرادہلاک،7978نئےکیسز

اسلام آباد(نیوزٹویو) ملک میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران  کورونا کے مہلک مرض سے مزید 29 افراد جاں بحق ہو گئے۔جبکہ 7ہزار978نئے کیسز سامنے آگئے ہیں این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ چار چھ فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 248 ہو گئی ہے۔ ملک میں 14لاکھ 18 ہزار گیارہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 12لاکھ 88 ہزار 738 صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک بھر میں 7ہزار 978 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک بھرمیں کورونا سے صحت یاب افرادکی مجموعی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 738 ہو گئی، 24 گھنٹےکےدوران 64 ہزار 16 کورونا ٹیسٹ کیےگئے جبکہ تاحال ملک بھرمیں 2 کروڑ 49 لاکھ 57 ہزار 306 کوروناٹیسٹ کیے جا چکےہیں۔ کورونا سے متاثر 1455 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 76 ہزار 420،سندھ میں 5 لاکھ 40 ہزار 23 کیسز، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 92 ہزار 519 اور بلوچستان میں 34 ہزار 348 کیس رپورٹ ہیں۔ اسلام آبادایک لاکھ 26 ہزار 473،گلگت بلتستان میں 10 ہزار 642 کیسز جبکہ آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 37 ہزار 572 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں