ن لیگ کی حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالےپڑ گئے،مریم نواز ٹویٹ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب کے حوالےسے تحریک انصاف اورمسلم لیگ ق پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ پنجاب کوایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے-

 پنجاب کے مینڈیٹ کو ایک بار پھر دھاندلی سے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے اب انتخاب روکنے پر بضد ہیں کیونکہ انکے اپنے بہت سارے ارکان اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں۔حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں