شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کو جیل سے رہا کردیا گیا

راولپنڈی( نیوزٹویو)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ ڈرائیور اظہار کی اہلیہ کی رہائی کے بعد پی ٹی آئی خواتین ونگ کی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا، خواتین نے ڈرائیور کی ننھی بچی کو گود میں اٹھا کر پیار بھی کیا۔ شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو شام کے وقت اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا، جیل رول کے مطابق رہائی پانے والوں کو مغرب کے وقت نکالا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں