پنجاب کے بعد اسلام آباد میں بھی رات 9بجے دوکانیں بند کرنے کی پا بندی ختم

اسلام آباد(نیوزٹویو) پنجاب کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بھی تاجروں کے لیے رات 9بجے دوکانیں بند کرنےکی پا بندی ختم کردی گئی ہے اسلام آباد کی انتظامیہ نے توانائی بچت مہم کے سلسلے میں عائد کاروباری اوقات کار کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہےجس کا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اب اسلام آباد میں دکانیں رات 9 ، شادی ہال 10 اور ہوٹلز 11:30 بجے بند کرنےکی پابندی ختم ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے جلد دکانیں بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے پنجاب میں کاروباری اوقات کار کی پابندی کے خاتمے سے متعلق تاجروں کے مطالبے پر پابندی ختم کردی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں