اسلام آباد،ڈینگی مریضوں کو صحت کی مناسب سہولیات کی فراہمی کے لیےانتظامیہ متحرک

اسلام آباد(نیوزٹویو)ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ سب ڈویژن نے بہارہ کہو،بنی گالہ اور بری امام کے مختلف علاقوں میں قائم فیئر پرائس سٹالز کا دورہ کیا۔بہارہ کہو کے مختلف علاقوں میں کیس رسپانسز کی بھی نگرانی کی گئی۔الحمد یونیورسٹی، شاہ پور ٹاؤن اور گردونواح میں فوگنگ کی گئی۔ڈینگی کے مریضوں کو صحت کی مناسب سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اسپتالوں کا بھی دورہ کیا گیا۔

شام کو ڈینگی جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی سربراہی میں منعقد ہوا۔اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور روزانہ کی پیشرفت کی رپورٹ شیئر کی۔عوامی شکایات پر کھلا پیٹرول بیچنے،صفائی کی ناقص صورتحال اور ٹک شاپس میں پولی تھین بیگز کے غیر مجاز استعمال کے خلاف ایک پٹرول پمپ کا بھی معائنہ کیا گیااور قانون کے مطابق کارروائی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں