اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی کی خلاف ورزی پر انتظامیہ سرگرم

اسلام آباد(نیوزٹویو)ڈی سی اسلام آباد کی ہدایات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی کی خلاف ورزی پر انتظامیہ  کی جانب سےشہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں  جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں اشیاء کی قیمتوں اور کوالٹی کو چیک کیا۔

مختلف دکانوں سبزی فروٹ اور کیش اینڈ کیری سٹورز کو چیک کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رورل ذخرف فدا ملک  نے 25 دکانوں کو چیک کیااور خلاف ورزی پردو ہزار پانچ سوروپے جرمانہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر ثانیہ پاشانے 28 دکانوں کو چیک کیا اور2 دکانداروں کو گرفتار اور تین ہزار روپے  جرمانہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ انیل سعیدنے 19دکانوں کو چیک کیا خلاف ورزی پر پانچ  ہزار روپے  جرمانہ کیااور تین افراد کے خلاف ایف آئی آر کی  ۔ اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہارعبداللہ خان نے 26 دکانوں کو چیک کیا 6 ہزار روپے  جرمانہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں