تحریک انصاف کامتوقع لانگ مارچ،اسلام آباد پولیس نے آنسوگیس کے 30ہزارشیل منگوالیے

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی دارلحکومت کی پولیس نےپاکستان تحریک انصاف کے متوقع لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کیلئے تیاریاں تیز کر دیں ہیں ذرائع کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے 40ہزار آنسو گیس کے شیل منگوا لئے گئے ہیں،پولیس ہیڈ کوارٹر میں معمول کے مطابق پندرہ ہزار تک شیل سٹاک میں ہوتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق چالیس ہزار آنسو گیس کے شیل کی قیمت سات کروڑ روپے بنتی ہے ،آنسو گیس کے شیل کی رقم پولیس نے ایڈوانس ادا کردی ہے ، ایک آنسو گیس کی سرکاری قیمت 1750روپے مقرر ہے ۔

ذرائع کے مطابق پندرہ ہزار جمع چالیس ہزار ملا کر آنسو گیس کی تعداد پچپن ہزار ہوجائے گی ،پولیس کو آنسو گیس کی ترسیل مرحلہ وار ہوگی ، ذرائع کے مطابق آنسو گیس شارٹ رینج (75میٹر )اور لانگ رینج (150 میٹر )منگوائے گئے ہیں ۔

 ذرائع کا کہناہے کہ پی ٹی آئی کے 25 مئی کے احتجاج میں ایک دن میں آٹھ ہزار آنسو گیس شیل استعمال ہوئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں