دہشت گردی کو دوبارہ پنپنے نہیں دیا جائے گا،کورکمانڈرزکانفرنس

راولپنڈی (نیوزٹویو)آرمی چیف جنرل باجوہ نے تمام فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کاعزم ظاہر کیا ہے۔ اور کہا ہےکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے۔ کورکمانڈرز کانفرنس بدھ کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔فورم کو بیرونی اور داخلی سلامتی کی صورتحال بالخصوص ملک بھر میں آرمی فارمشینز کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشت گردی کو دوبارہ پنپنے نہیں دیا جائے گا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کہ فارمیشنوں کو تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں ( ایل ای اے ) کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے۔

اس موقع پر آرمی چیف تمام فارمیشنوں کو کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے سخت چوکس رہنے کی بھی ہدایت کی۔ آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کی لہرکو دوبارہ نہیں ابھرنے نہیں دیا جائیگا۔ دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں کوئی کسرنہ اٹھا رکھی جائے۔

 کانفنرنس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات سمیت سیلاب متاثرین بالخصوص بچوں اور خواتین کو ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے پر آرمی ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کی تعریف کی گئی۔ آرمی چیف نے ہنگامی بنیادوں پر اہم راستوں اور مواصلاتی ڈھانچے تک رسائی بحال کرنے پر بھی آرمی انجینیرز اور ایف ڈبلیو او کی بھی تعریف کی۔ سپہ سالار نے فارمیشنوں کو ہدایت کی کہ وہ ریلیف، بحالی، تعمیر نو پر توجہ دیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی بحال کرنے میں مدد کریں۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں سرحدوں کی صورت حال، داخلی سلامتی اور فوج کے دیگر پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ فورم کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں