وفاقی حکومت نے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی حکومت نے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی ہےوفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نےگزشتہ شب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے کی کمی کی جارہی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے ہو جائے گی.

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے کی کمی کی جارہی ہے، اس کی قیمت 247 روپے 43 پیسے سے کم ہو کر 235 روپے 30 پیسے ہو جائے گی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 19 پیسے کی کمی جارہی ہے، اس کی قیمت 202 روپے 2 پیسے سے کم ہو کر 191 روپے 83 پیسے ہو جائے گی۔ سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 10 روپے 78 پیسے کی کمی کے بعد 186 روپے 50 پیسے ہو جائے گی، پہلے اس کی قیمت 197 روپے 28 پیسے تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں