بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ، شہباز گل6 اکتوبر کوعدالت میں طلب

اسلام آباد(نیوزٹویو)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کو طلب کرلیا۔شہبازگِل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کو جج مقرر کیا گیا ہے  جب کہ سماعت میں شہبازگل عدالت سے  غیرحاضر رہے اور پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔سیشن کورٹ اسلام آباد نے اس مقدمے میں شہباز گِل کو  طلب کیا ہے اور انہیں 6 اکتوبر  کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔پولیس نے شہباز گِل کے خلاف چالان سیشن کورٹ میں پیش کردیا جس پر ٹرائل کے لیے شہباز گِل کی طلبی کا سمن جاری کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں