ڈالر کوجلد200روپےسے کم پر لے آئیں گے،وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی کرنسی کی اصل قدر 200 روپے سے کم ہے ڈالر کو اصل قیمت پر لانے کے لیے جامع حکمت عملی بنا رہے ہیں جلد اپنی اصل قیمت پر لے آئینگے اس وقت ڈالر بین الاقوامی سطح پر مضبوط ہے ملک میں ڈالرکی موجودہ قدرحقیقی نہیں ہےمفتاح اسماعیل سمیت سب کو کہتا ہوں کچھ نہیں ہوگا مجھے آئی ایم ایف کو ڈیل کرنا آتا ہے۔عمران خان فرسٹریشن کا شکار ہیں نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہاکہ مفتاح اسماعیل ہمارے ساتھی ہیں، ان کی اپنی سوچ اور میری اپنی سوچ ہے، میں سمجھتا ہوں سیلاب کے دوران پٹرول کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے تھا وزیراعظم کو بھی کہہ دیا ہے آئی ایم ایف اور میں جانوں، آئی ایم ایف کی ڈیل کرنا میرا کام ہے مفتاح کا نہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کو 25 سال سے ڈیل کر رہا ہوں، اللہ نے ہمیں موقع دیا ہے عوام کی تکالیف کو نہیں بھولنا چاہیے، نواز شریف قیمتیں بڑھانے پر ناراض ہوکر ویڈیو لنک اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ادارہ شماریات پر ہمارا کوئی دباؤ نہیں وہ آزاد ہے، اگر گھٹیا سیاست نہ ہوتی تو آج پاکستان کا بہتر مقام ہوتا، عمران خان اور ان کی پوری ٹیم کے اعصاب پر میں سوار ہوں، عمران خان جھوٹا اور بزدل شخص ہے، آڈیو لیکس کی سازش سابق وزیراعظم نے پرنسپل سیکرٹری کے ساتھ کی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ نواز شریف کے علاج میں کورونا کی وجہ سے تاخیر ہوئی، توقع ہے جیسے مریم نواز اسی طرح نواز شریف کو بھی انصاف ملے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیل اور ڈھیل صرف عمران خان کی قسمت میں ہے۔عمران خان کی ہر بات کا جواب دے سکتا ہوں، یہ میری وارننگ کو سنجیدگی سے لیں ورنہ اس کے ساتھ پبلک میں جنگ ہوگی۔

وفاقی وزیر نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ عمران خان آپ وہیں ہیں ناں، جو میرے دفتر کے باہر میرا انتظار کرتے تھے، اپنا منہ بند رکھیں اور اخلاق کے دائرے میں رہ کر بات کریں۔این آر او عمران خان نے اپنی فیملی کو دیا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین نے نے ڈیل کرکے مینار پاکستان سے خود کو لانچ کیا تھا۔عمران خان نے ڈیل کرکے الیکشن لڑا اور ڈیل کے تحت ہی نواز شریف حکومت کے خلاف دھرنا دیا۔126 دن اسلام آباد کو یرغمال بنایا، جس کے باعث پاک چائنا اکنامک کوریڈور (سی پیک) ایک سال تاخیر کا شکار ہوا۔عمران خان نے اپنی حکومت کے دوران ملکی معیشت کو تباہ کیا، پی ٹی آئی چیئرمین کی تقاریر سے لگ رہا ہے کہ وہ فرسٹریشن کا شکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں