چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن،سیکٹرایف6اورآئی ایٹ میں کارروائیاں

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین کپیٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس کے انسداد تجاوزات سے متعلق ہدایات اورڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ کے احکامات کی روشنی میں انسدادِ تجاوزات سکواڈز نے کاک پل ، مارگلہ ٹاون ،سیکٹر ایف سکس اور سیکٹرآئی ایٹ سمیت دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوے 3 ٹرک سامان ضبط کر کے متعدد فینسز گرا دیں ۔
تفصیلات کے مطابق کاک پل کے پاس کہوٹہ روڈ پر تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانگی متاثر ہو رہی تھی عوامی شکایات کے پیشِ نظر روڈ سائڈ تجاوزات کے خلاف بھر پور کاروائی کرتے ہوئے انکروچمنٹ کو ہٹا کر 2 ٹرک سامان ضبط کر لیا اسی طر ح مارگلہ ٹاون فیز ون میں کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ میں شیڈ کو گرا دیا اور گلی کو عوام کے لیے کھول دیا ۔ سیکٹر F-6 میں عوامی گزرگاہ تجاوزات کی وجہ سے بلاک تھی فوری کاروائی کرتے ہوئے 1 ٹرک سامان ضبط کر لیا اسی طرح F-6 کے رہائشی ایریا میں پلاٹ لائن سے باہر لوگوں نے سرکاری فنس اور گلیوں کے سائڈ پر تجاوزات کر رکھی تھی فوری کاروائی کرتے ہوئے گلی نمبر 27-28-29-30اور 31 سے فنس اور دیگر تجاوزات گرا دی گئ۔ اس طرح کی کاروائی سیکٹر I-8 رہائشی ایریا میں کی گئی جہاں غیر قانونی بیریئر لگا رکھے تھے جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا تھا کاروائی کرتے ہوئے متعدد بیریئر ختم کر دیے گئے اس کے علاوہ شہریوں نے سٹریٹ اور گلیوں میں مکانات کے باہر ریمپ بنا رکھے تھے جس سے گلی تنگ ہو چکی تھی کاروائی کرتے ہوئے متعدد ریمپ توڑ دیے گئے اسی کے علاوہ سیکٹر F-7/4 میں بھی کروائی کرتے ہوئے پلاٹ لائن سے باہر تجاوزات کو گرا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں