مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز لاہور پہنچ گئیں۔

لاہور (نیوزٹویو) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز لاہور پہنچ گئیں۔ مریم نواز نے پاکستان پہنچتے ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کا جھنڈا (ایموجی) استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ پاک سر زمین شاد باد۔

یاد رہے کہ مریم نواز گزشتہ سال اکتوبر میں لندن روانہ ہوئی تھیں، جہاں سے جنیوا جا کر انہوں نے اپنے گلے کی سرجری بھی کرائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں