ازخودنوٹس سے متعلق عدالتی اصلاحات کا بل قومی اسمبلی میں پیش،قائمہ کمیٹی کے حوالے

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی حکومت نے ازخودنوٹس کے حوالے سےعدالتی اصلاحات پریکٹس اینڈ پروسیجربل 2023 قومی اسمبی میں پیش کردیا ہے بل کومزید غورکےلیےقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کے حوالے کر دیا گیا ہے قائمہ کمیٹٰٓی سے منظوری کی صورت میں کل ہی اس بل کو قومی اسمبلی میں پیش کر کے منظوری لی جائے گی اورپھر اسے کل ہی سینٹ کے اجلاس میں پیش کر دیاجا ئے گا

وزیرقانون وانصاف اعظم نذیر تارڑنے بل ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا آرٹیکل 184/3کےغلط استعمال پربات ہوتی رہی ہے،قومی اثاثوں کی نجکاری یا بین الاقوامی معاہدے ہوئے،184/3 کےذریعے روک دیاگیا۔انہوں نے کہاایک شخص نےاختیارات کااستعمال ایسےکیا کہ عدالت کی ساکھ پرانگلیاں اٹھائی گئیں،سپریم کورٹ آخری عدالت ہے، 184/3کےتحت فیصلےکیخلاف اپیل کاراستہ نہیں ہوتا۔اپیل کاحق دینا ضروری تھا، باراورپارلیمنٹ نےبھی ہمیشہ اس کا مطالبہ کیا۔ اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کےموجودہ رولزمیں سوموٹو کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے، ماضی میں فرد واحد نے اس اختیار کو ایسے استعمال کیا جس سےادارے کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا، 2018 میں بار کونسل نے کہا پارلیمان اس بارے سوچے، بینچز کی تشکیل کیسے ہونی چاہیے۔لوگوں کیساتھ بہت ناانصافیاں بھی ہوئیں، اگر سپریم کورٹ سے فیصلہ آئے تو انٹرا کورٹ اپیل بھی ہونی چاہیے، ماضی میں بعض ازخود نوٹس جگ ہنسائی کا سبب بنے، گزشتہ روز 2 ججز صاحبان کے موقف سے تشویش کی لہر پیدا کر دی۔

اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ ایک اندیشہ پیدا ہوگیا کہیں خدانخواستہ فرد واحد کے اختیار سے اعلیٰ عدلیہ کی شہرت کو کوئی نقصان نہ پہنچے، ہم نے اصلاحاتی بل پیش کیا ہے۔اگر سپریم کورٹ سے فیصلہ آئے تو انٹرا کورٹ اپیل بھی ہونی چاہیے، گزشتہ روز 2 ججز صاحبان کے موقف نے تشویش کی لہر پیدا کر دی، اس وقت ایک بحرانی کیفیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم ترین بل ہے، اس بل کو کمیٹی کو ریفر کر دیا جائے، بغیر کمیٹی کے بہت اہم بل بھی پاس کیے گئے ہیں، یہ توپانچ شقوں کا بل ہے اس کو کمیٹی کو بھیج کر کل ہی پاس کیا جائے۔ سپریم کورٹ کے قواعد وضوابط میں ترمیم اور وکلا کے تحفظ اور بہبود سے متعلق بل پیش کیا گیا، دونوں بل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے پیش کیے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے دونوں بل قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹی کوبھجوا دیئے، جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ تک ملتوی کر دیا گیا۔
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں