انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیرِصدارت جائزہ اجلاس

اسلام آباد(نیوزٹویو) انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کی ۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنرز ، محکمہ صحت کے نمائندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے نمائندگان نے اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انسدادِ پولیو مہم 13 مارچ بروز سوموار سے سات روز تک جاری رہے گی ۔اسلام آباد میں پانچ سال سے کم عمر چار لاکھ اکیس ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ ہے. جن کو پولیو ٹیم اور ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گے ۔ پولیو ٹیم اور ہیلتھ ورکرز پبلک مقامات ، بس سٹینڈز اور دیگر جگہوں پر دورہ کر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو انسدادِ پولیو کی ویکسین پلائی جائے اور دیگر عوامل پر ضرورت ہدایات جاری کی۔

 ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے والدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں اور پولیو سے محفوظ پاکستان بنائیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں