عمران خان کا کل اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ

لاہور(نیوزٹویو)سابق وزیراعظم اورچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کل سوموارکو اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے عمران خان کل صبح 7 بجے لاہورسے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔ اتوار کوسابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کل اسلام آباد عدالت پیشی کے معاملے پر مشاورت کی گئی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی قیادت اور لیگل ٹیم سے مشاورت کی۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرنے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ عمران خان کل صبح عدالت میں پیش ہونے کیلئے اسلام آباد جائیں گے، اس مقصد کیلئے فواد چودھری لیگل ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہو گئے، مرکزی قیادت بھی اسلام آباد پہنچے گی۔عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ پر بنائے گئے مقدمات کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے، سابق وزیر اعظم 5 مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کرنے کیلئے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں