اسلام آباد(نیوزٹویو)قائد اعظم یونیورسٹی کی انتظامیہ کی درخواست پر سی ڈی اے کا اینٹی انکروچمنٹ آپریشن جاری ہے۔

آپریشن کے دوران 83 دکانیں مسمار کی گئیں، جبکہ آپریشن کے دوران دو عدد نئے تعمیر کردہ مکانات بھی مسمار کر دیے گئے۔

آپریشن کے دوران سرکاری اراضی پر تعمیر کردہ دو عدد باؤنڈری والز بھی مسمار کی گئی۔ قائد اعظم یونیورسٹی کے باہر قائم تمام تجاوزات ختم کر دی گئیں۔ 25کنال سرکاری اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کروالی گئی
آپریشن میں سی ڈی اے، اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس نے حصہ لیا۔