قومی اسمبلی میں عدلیہ کے خلاف اوراسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت کرانےکی قراردادمنظور

اسلام آباد(نیوزٹویو)وفاقی حکومت نے عدلیہ کے خلاف اور ملک میں تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت میں کرانے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے عدلیہ کے خلاف قرارداد منگل کی رات  وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے قومی اسمبلی میں پیش کی جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان عدلیہ کی مقننہ اورسیاسی معاملات میں مداخلت کو مسترد کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی وقت کرانے کا مطالبہ کرتا ہے، انتخابات سے متعلق کیس میں 4/3 کے تناسب سے فیصلے کی ایوان تائید کرتا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں عدلیہ مداخلت نہ کرے، الیکشن سے متعلق مقدمات کی سماعت فل کورٹ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں