ملتان سلطانز ،پی ایس ایل فائنل میں پہنچ گئے

لاہور(نیوزٹویو) ملتان سلطانز کی ٹیم  ،لا ہورقلندر کو شکست دے کر پی ایس ایل آٹھویں ایدیشن کے فائنل میں پہنچ گئی پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے کیرن پولارڈ اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 84 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا گئے ایونٹ کے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان سلطانز کو اوپنرز محمد رضوان اور عثمان خان نے ٹیم کو ایک مرتبہ پھر اچھا آغاز فراہم کیا البتہ گزشتہ میچ کی طرح اس بار وہ زیادہ جارحانہ انداز اختیار نہ کر سکے۔

دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کے لیے 53 رنز کی ساجھے داری جس کے بعد حارث رؤف کی آہستہ کرائی گئی ایک گیند عثمان خان کی وکٹیں بکھیر گئی۔ رائلی روسو کا بلا بھی اس بار نہ چل سکا اور وہ 13رنز بنانے کے بعد زمان خان کو وکٹ دے بیٹھے۔

کپتان محمد رضوان نے کیرن پولارڈ کے ہمراہ اسکور 90 تک پہنچایا ہی تھا کہ راشد خان نے سلطانز کے کپتان کی 33 رنز کی آگے فل اسٹاپ لگا کر اپنی ٹیم کو تیسرا نقصان پہنچایا۔ 90 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد پولارڈ کا ساتھ دینے ٹم ڈیوڈ آئے اور دونوں چوتھی وکٹ کے لیے 65 رنز کی ساجھے داری بنائی۔

ولارڈ کا انداز قدرے جارحانہ رہا اور انہوں نے 34 گیندوں پر چھ چھکوں کی مدد سے 57رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی معقول مجموعے تک رسائی میں اہم کردار ادا کیا۔  155کے مجموعے پر حارث رؤف نے یکے بعد دیگرے دو گیندوں پر پولارڈ اور پھر خوشدل شاہ کی وکٹ لے کر سلطانز کو دو بڑے جھٹکے پہنچائے ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، ٹم ڈیوڈ نے 15 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

اہور قلندرز کی اننگز کا آغاز تباہ کن انداز میں ہوا اور شیلڈن کوٹریل نے عمدہ اسپیل کرتے ہوئے ابتدا میں ہی تین وکٹیں حاصل کر لیں۔ اننگز کے تیسرے ہی اوور میں کوٹریل نے طاہر بیگ اور عبداللہ شفیق کو اپنا شکار بنایا جبکہ دوسرے اینڈ سے انور علی نے فخر زمان کو بولڈ کر کے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلائی۔ ٹیم کو مشکلات میں گھرا دیکھ کر کپتان شاہین شاہ آفریدی اوپری نمبروں پر بیٹنگ کے لیے آئے لیکن کوٹریل

حسین طلعت اور سکندر رضا بھی ٹیم کو بیچ منجدھار میں چھوڑ کر چلتے بنے جبکہ سیم بلنگز کی مزاحمت بھی 19 رنز پر تمام ہوئی۔نے قلندرز کو ایک اور ضرب لگاتے ہوئے کھاتا کھولے بغیر ہی انہیں چلتا کردیا۔ اسامہ میر نے رضوان کی مدد سے راشد خان کو اسٹمپ کرانے کے بعد ڈیوڈ ویزے کو بھی پویلین کا ویزہ تھما دیا جبکہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے عباس آفریدی نے اپنے کھاتے ہیں ایک اور وکٹ کا اضافہ کرتے ہوئے قلندرز کی اننگز کا 76 رنز پر خاتمہ کردیا

ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کو 84 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اہور قلندرز کے پاس فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کا ایک اور موقع ہے اور وہ کل پشاور زلمی اور اسلام آباد زلمی کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے دوسرے ایلیمنیٹر میں مدمقابل ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں