پشاورزلمی نےاسلام آبادیونائیٹڈ کو شکست دے کر پی ایس ایل سے باہر کردیا

لاہور(نیوزٹویو) پشاورزلمی نے پاکستان سپر لیگ 8 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔ جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 171 رنز بنا سکی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صہیب مقصود 60 اور ایلکس ہیلز57 رنز بنا کرنمایاں رہے، پشاور زلمی کی جانب سے عامر جمال اور سلمان ارشد نے 2،2 جبکہ عظمت اللہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم 64 اور محمد حارث 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 2، محمد وسیم، حسن علی ،فہیم اشرف، فضل حق فاروقی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ ایونٹ سے باہر ہوگئی جبکہ پشاور زلمی کا کل دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں لاہور قلندرز کا سامنا کرے گی، جیتنے والی ٹیم کا 18 مارچ کو فائنل میں ملتان سلطانز سے مقابلہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں